?️
سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے ڈرون نے سعودی عرب کے دو فوجی ہوائی اڈوں پر حملہ کیا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کی فورسز کے ایک ڈرون حملے سے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر پورٹ اور کنگ خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ، ترجمان کے مطابق یہ حملے قاصف k2 ڈرون کے ذریعے کیے گئے تھے جو طے شدہ اہداف کو درست طریقے سے مارنے میں کامیاب رہے۔
یحییٰ نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اڈوں اور ہوائی اڈوں پر حملہ یمن پر سعودی حملے کے جواب میں تھا،تاہم اس سلسلہ میں مزید تفصیلات یا ممکنہ نقصان کی اطلاع ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چھ سال سے سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے اور کچھ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر غریب عرب ملک کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہوا ہے ، پورے ملک کا محاصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیادپر یہاں بمباری کرتا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سیکڑوں بے گناہ لوگ شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کے تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے اس انسانیت جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور تماشا دیکھ رہی ہے ادھراب جب یمنی عوام اپنے دفاع میں کچھ کرتے ہیں اور عربی اور مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے ہیں کہ بے گناہ لوگ مارے جارہے اور یمنیوں کو طرح طرح کی دھمکیاں دی جانے لگتی ہیں لیکن یعنی عوام کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی جارحیت جاری رہے گی ہم بھی اپنا دفاع کرتے رہیں گے اور سعودی عرب کے اندر اہداف کو نشانہ بناتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیاں مایوسی کی وجہ سے ہیں: عطوان
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جو اپنی خالی کابینہ
جنوری
متعدد بار والد سے لاتعلق ہونے اور ان کےخلاف باتیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اذان سمیع خان
?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا
اگست
فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر
فروری
افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ
مئی
بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ
اپریل
پاکستان میں گرجا گھروں پر حملے کی وجہ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:کل مصر کے الازہر نے مشرقی پاکستان میں متعدد گرجا گھروں
اگست
جنین پھر بنا قتل گاہ
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی
جولائی
امام اوغلو کی گرفتاری اور ملک کی حالت پر ترک تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی کی مارکیٹ ایک بار پھر گڑبڑ کا
مارچ