سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے بند ہونے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا لیکن ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ امریکی بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ملک میں دو بینکوں کے بند ہونے کے بعد امریکی بینکنگ سسٹم کے بارے میں ایک انتہائی مختصر تقریر میں کہا کہ ہمیں اس معاملے کی مکمل تفصیلات جاننا چاہئے اور اس دیوالیہ پن کے ذمہ داروں کو پکڑنا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان دیوالیہ ہونے والے بینکوں کے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے اور دعویٰ کیا کہ امریکی عوام اس ملک کے بینکنگ سسٹم بھروسہ کر سکتے ہیں اس لیے کہ یہ سسٹم محفوظ ہے اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ریاستہائے متحدہ کے صدر نے مزید کہا کہ بینک منیجرز کو برطرف کر دیا جائے گا اور سرمایہ کار اپنی رقم سے محروم ہو جائیں گے،بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایک ریسک لیا جس میں وہ ناکام رہے تو ان کا پیسہ ڈوب گیا، سرمایہ دارانہ نظام اسی طرح چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کانگریس اور بینکنگ قانون سازوں سے کہوں گا کہ بینکوں کی ناکامی کے امکان کو کم کرنے اور امریکی ملازمتوں اور چھوٹے کاروباروں کے تحفظ کے لیے قواعد کو مضبوط کریں۔
یاد رہے کہ اس تقریر میں انہوں نے اس سلسلے میں کسی خاص اقدامات کا ذکر نہیں کیا اور بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے متعلق سوالوں کا جواب دیے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت
اپریل
بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کراچی کی بارش میں بہہ گیا، شہباز شریف
فروری
افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
مارچ
حکومت کی جانب گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے. مزمل اسلم
اپریل
ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ
مئی
طوفان الاقصی کس کا منصوبہ تھا؟ قدس فورس کے سربراہ کی زبانی
دسمبر
مصر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے:ترکی کے صدر
نومبر
حماس کی مسلم دنیا سے غزہ کی پٹی کو بچانے کی درخواست
اپریل