سچ خبریں:2020 میں دنیا کے فوجی اخراجات تقریبا 1.981 ٹریلین ڈالر تھےجن میں سے 62 فیصد امریکہ ، چین ، بھارت ، روس اور برطانیہ سے مخصوص ہیں۔
انسائڈر منکی ویب سائٹ نے گذشتہ سال (2020) عالمی عسکری اخراجات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی فوجی اخراجات تقریبا 1981 ٹریلین ڈالر تھے جو 1988 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے،اس لاگت کا اکیاسی فیصد 15 ممالک نے خرچ کیا ہے نیز2019 کے مقابلے میں 2020 میں دنیا کے فوجی اخراجات میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یادرہے کہ عالمی فوجی اخراجات بھی 2020 میں دنیا کی جی ڈی پی کا 2.4 فیصد ہیں جبکہ778 بلین ڈالر کےساتھ فوجی اخراجات میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے،واضح رہے کہ امریکہ چین کے مقابلے میں تین گنا زیادہ فوجی خرچ کرتا ہے جو بھارت سے 10 گنا زیادہ ہے جبکہ دنیا کے کل فوجی اخراجات کا تقریبا39 فیصد ہیں۔
یادرہے کہ امریکی فوجی بجٹ کو 2011 سے 2020 تک 10 فیصد کم کیا گیا ، تاہم 2019 سے 2020 تک اس میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا،واضح رہے کہ چین سب سے زیادہ فوجی اخراجات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس نے گزشتہ سال 252 بلین ڈالر خرچ کیے، چین کے فوجی اخراجات ہندوستان کے 2.5 گنا ہیں اور چین کے فوجی اخراجات دنیا کے کل اخراجات کا تقریبا13 فیصد ہیں،تاہم چین کے فوجی اخراجات میں 2011 سے 2020 تک تقریبا 76 76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت 72.9 بلین ڈالر کے ساتھ فوجی اخراجات کرنے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ،اس ملک کے فوجی اخراجات میں 2011 سے 2020 تک 34 فیصد اضافہ ہوا ہےجبکہ روس 61.7 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، ماسکو نے 2020 میں اپنی مجموعی گھریلو پیداوار کا تقریبا 3. 3.4 فیصد فوج پر خرچ کیا، روس کے فوجی بجٹ میں 2019 سے 2020 تک تقریبا 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہےجبکہ برطانیہ 59.2 بلین ڈالر کے ساتھ پانچواں ملک ہےجو 2020 کے دوران مغربی یورپ کے کسی ملک کا سب سے زیادہ فوجی بجٹ ہے۔ یہ برطانوی فوجی اخراجات ملک کی جی ڈی پی کا تقریبا2 2.2 فیصد ہیں نیز 2019 سے 2020 تک اس ملک کے فوجی اخراجات میں تقریبا 2.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔