سچ خبریں:عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان نے داعش کے خاندانوں کو عراق منتقل کرنے کے مقصد سے اس ملک میں امریکی سفیر کے اقدامات کے خلاف خبردار کیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان سلام الزبیدی نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں واقع الہول کیمپ کو عراق کی سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ داعش کے عناصر کی باقیات اس ملک کے مختلف صوبوں کی سلامتی اور استحکام پر حملہ کرنے کے لیے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عراق میں امریکی سفیر یا جاسوس
انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہیں اور ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ امریکہ عراقی حکومت پر دہشت گرد عناصر کے خاندانوں کی منتقلی کے لیے دباؤ ڈالے گا۔
عراق کے الفتح اتحاد کے رکن عائد ہلالی نے بھی تاکید کی کہ امریکی سفیر کے اقدامات مشتبہ اور عجیب و غریب حرکتیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران واشنگٹن کی سفیر نے مختلف گروپوں اور تنظیموں سے ملاقاتیں کیں جن میں قبائلی رہنما بھی شامل ہیں
امریکی سفیر کے ان اقدامات کو غیر سفارتی قرار دیتے ہوئے عراق کے سیاسی تجزیہ کار قاسم التمیمی نے بھی حال ہی میں ان امریکی منصوبوں کے خلاف خبردار کیا ہے جو بغداد میں ملک کی سفیر ایلینا رومانوسکی کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔
مزید:عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عراق کے سکیورٹی کمانڈروں اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ امریکی سفیر کی ملاقاتوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، یہ ملاقاتیں ملک کے سیاسی عمل پر امریکی دباؤ کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر ہمارے ملک میں کھلے عام طاقت کا استعمال کیے بغیر حکمرانی کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ،رومانوسکی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن عراق میں سیاسی عمل سے مطمئن نہیں ہے اور اس عمل کا رخ اپنے حق میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
طالبان مخالفین کی طرف کیوں جا رہے ہیں؟
اپریل
فیاض الحسن نے اپوزیشن کی جانب سے کیمرے نصب کرنےکے الزام کو اپوزیشن کا نیا ہتھکنڈاقرار دیا
مارچ
افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے پاکستانی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاملہ، امریکا نے نیا بیان جاری کردیا
مئی
مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
جولائی
جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق
جولائی
سپریم کورٹ پاک بحریہ کا زمین کے حصول کیلئے براہ راست حکومت سے رجوع
دسمبر
مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے
ستمبر
حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان
اکتوبر