داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!

داعش

?️

سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ کا سربراہ مارا گیا ہے، تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

پاکستانی فوج کی ایک قریبی میڈیا نے اعلان کیا کہ داعش کی خراسان شاخ کے سربراہ ثناء اللہ غفاری عرف شہاب مہاجر کنر شہر میں مارا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان میں متعدد حملوں میں ملوث تھا اور افغانستان میں بھی سرگرم تھا۔

وہ اپریل 2020 سے داعش کی خراسان شاخ کے سربراہ کے طور پر اس دہشت گرد گروہ کی کاروائیوں کی نگرانی کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ غفاری کی موت کی تصدیق نہیں کر سکتے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ مقامی فورسز کو مطلع کر دیا گیا ہے اور وہ اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش کی خراسان شاخ کے سربراہ کی ہلاکت کی خبریں شائع ہوئی ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کو چند روز قبل اطلاع ملی کہ غفاری کی حفاظت پر مامور خودکش بمبار کے بارودی مواد میں غلطی سے دھماکہ ہوا جس سے وہ اور غفاری ہلاک ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، شہباز شریف

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75

سعودی وزات دفاع میں کیا ہو رہاہے؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو کئی

عراقی وزیراعظم السودڈانی غزہ کے باشندوں کی منتقلی کے خلاف

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عرب لیڈرز کے اجلاس

ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی افغان شہریوں کا ساتھ چھوڑ دیا

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے 80 لاکھ افغان شہریوں کے لیے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ مقرر

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ

اگلی جنگ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی: عطوان

?️ 3 مئی 2023علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان

موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے

وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے