سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے المنارچینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کی جانب سے لبنان کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے سے امریکی انخلا قطعی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان لبنان کے المنار چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کی جانب سے لبنان کی مکمل حمایت اور اس ملک کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی مزاحمت کی مدد کرنے پر زور دیا۔
انہوں نےلبنان کے شمال اور جنوب میں دو ہزار میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کے قیام اور بیروت بندرگاہ کی تعمیر نو کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر لبنانی حکومت نے مدد مانگی تو ایران اس کا مثبت جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جو ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اورخطے میں پیش آنے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،تاہم اگر وہ لبنان میں مداخلت کریں گے تو ہم ان کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوں گے، ہم لبنان میں استحکام ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ لبنان اور خطے کے سب سے بڑے سیاسی رہنما ہیں نیز حزب اللہ نے خطے میں صہیونی حکومت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی خطے میں کوئی مستقل پالیسی نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قومی اور بین الاقوامی ہیرو تھے ، انہوں نے یہ کام حزب اللہ ،عراقی ، شامی اور لبنانی افواج کے تعاون سے کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پڑوس کو محفوظ رکھنے کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آذربائیجانیوں سے کہا ہےکہ آپ کی سرزمین میں اسرائیل کی موجودگی خطے میں امن اور استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی
دسمبر
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان، دیگر ملزمان بری
نومبر
فلسطینیوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے پر تنقید، عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی
نومبر
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف
اکتوبر
حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
جنوری
فلسطین علاقائی استحکام اور سلامتی کی کلید ہے: باقری
اگست
70,000 صفحات پر مشتمل اسرائیلی خفیہ دستاویزات میں کیا ہے ؟
ستمبر
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
جون