?️
سچ خبریں:یمنی شہر مأرب کے باخبر ذرائع نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درجنوں دہشت گردوں کی شہر میں منتقلی کی اطلاع دی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی شہر مأرب کے باخبر ذرائع نے منگل کے روز یمنی پریس ایجنسی کو بتایا کہ سعودی جارح اتحاد کی افواج القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درجنوں ارکان کو سعودی عرب سے شہر لے آئی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی اتحادی افواج نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درجنوں عسکریت پسندوں کو بشمول افغانیوں کے غیر ملکیوں کو اس شہر میں لائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کو تین بڑی مسافر بسوں کے ذریعے مأرب پہنچایا گیا جو یمن اور سعودی عرب کے درمیان الودیعہ سرحدی گزرگاہ سے داخل ہوئے،ان ذرائع کے مطابق ان دہشگردوں کی استقبالیہ تقریب مأرب کے مشرق میں واقع عبیدہ صحرا میں شبوان علاقے میں اصلاح پارٹی کے رہنما شیخ علی بن حسن بن غریب کے گھر پر منعقد ہوئی۔
یمنی پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کا داعش اور القاعدہ عناصر کو یہاں لاناکوئی نئی بات نہیں ہے،کیونکہ پچھلے پانچ سالوں سے سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے زیادہ تر تنازعات کے لیے انھیں کا سہارہ لیا ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی رپورٹوں میں یمن کی مسلح افواج اور عوامی کمیٹیوں کے خلاف لڑائی میں اتحادی فوجیوں کے ساتھ القاعدہ افواج کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ دہشت گرد گروہ سعودی عرب اور اخوان المسلمین کا ایک ہتھیار ہیں جنہیں اتحادی افواج نازک حالات میں استعمال کرتی ہیں، مارب شہر کے ذرائع نے بتایا کہ اتحادی افواج تیزی سے القاعدہ اور داعش پر انحصار کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
تبدیلی کابینہ کی واپسی کا سایہ؛ بینجمن نیتن یاہو کے دھڑے کی بے مثال کمزوری
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: چینل 12 کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے
دسمبر
یورپ کو منجمد ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کو لبنانی گیس کی تلاش
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان اور
اکتوبر
کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
?️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
جولائی
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع
?️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں
نومبر
یوکرین میں نیٹو فوج بھیجنے کا برطانیہ کا خیال ؛سی آئی سے سابق افسر کی زبانی
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ریٹائرڈ
فروری
جس نے مجھے بند کروایا آج اُسی جیل میں بیٹھا وہی شخص چیخ رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 22 فروری 2026نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج
فروری
محمد بن سلمان کے غیر جانبدار کاربن کے منصوبوں میں واضح تضاد
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کا کہنا ہے
اکتوبر
بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
?️ 17 جنوری 2021بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
جنوری