سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کلیسائے مقدس پر صہیونی آبادکاروں کے حملے اور چرچ کے محافظوں کو قتل کرنے کی دھمکی نیز اس واقعے میں صہیونی فوج کے تعاون اور پشت پناہی کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے کہا کہ یہ وحشیانہ طرز عمل دوسرے مذاہب؛ اسلام اور عیسائیت کے مقدس مقامات سے صہیونیوں کی نفرت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، حماس نے عالمی برادری سے اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم عالمی برادری کی جانب سے ہمیشہ کی طرح اس واقعہ کے سلسلہ میں کوئی رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا، فلسطینی تحریک نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام مقدس مقامات اور اس میں عبادت کی آزادی کے دفاع کے لیے اس جرم کا مقابلہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ متعدد صیہونی آباد کاروں نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں چرچ آف ہولی اسپرٹ پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صیہونیوں کے نزدیک اپنے علاوہ کسی دوسرے کا احترام نہیں یہاں تک کہ وہ دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات کے بے حرمتی کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی وحشیانہ حملے جاری
نومبر
افغانستان کا فیصلہ ہم نے نہیں افغان فریقوں نے کرنا ہے
جولائی
امریکی صدر کے خطے کے دورے کے مقصد کے بارے میں حماس کا اندازہ
جولائی
حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟
دسمبر
سعودی وفد انصار اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے صنعاء پہنچا
اپریل
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
اپریل
فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان
جولائی
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
اپریل