?️
سچ خبریں: قطر میں روسی سفیر نے کہا کہ حماس کو فلسطینی سیاسی منظر نامے سے نہیں ہٹایا جا سکتا کیونکہ یہ تحریک فلسطینی حقیقت کا حصہ ہے۔
قطر میں روس کے سفیر نے کہا کہ ماسکو فلسطینی گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں یہ بات چیت قطر میں بھی حماس کے نمائندوں کے ساتھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
دوحہ میں ماسکو کے سفیر دمتری ڈوگاڈکن اسپوٹنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ روس اور حماس کے درمیان بات چیت صرف روسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے نیز ان ملاقاتوں میں تنازعات کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی سیاسی منظر نامے کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے اور اس کے نمائندوں کو بلا تفریق سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے،جناب موسیٰ ابو مرزوق [اسماعیل ہنیہ کے نائب] نے اب تک دو بار ماسکو کا سفر کیا ہے اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نیز مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے اس ملک کے صدر کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔
روسی سفیر نے غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے دوحہ کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ قطر یہ سمجھتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے بڑھنے سے مائع قدرتی گیس اور درآمدی اشیا کی مقامی منڈی تک ترسیل کی لاگت بڑھ جائے گی، اس لیے وہ اسے روکنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔
فلسطین کے سیاسی منظر نامے میں حماس کے کردار پر ماسکو کی جانب سے زور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور بعض مغربی ممالک اس تحریک مزاحمت کو دہشت گرد سمجھتے ہیں اور امریکی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ غزہ کی جنگ کا نتیجہ کچھ بھی ہو اس پٹی کے سیاسی مستقبل میں حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: حماس کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا وہم
اس سلسلے میں حماس کے حکام نے متعدد بار ماسکو کے تعاون کی تعریف کی ہے،اس سلسلے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سلامتی کونسل میں روس اور چین کے موقف اور صیہونی کی حمایت میں امریکی قرارداد کو بے اثر کرنے کی تعریف کی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ
دسمبر
یوکرین کی حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں سے ایک ہے:بل گیٹس
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:مائیکرو سافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے
جنوری
ڈالر کی نمایاں آمد کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ
جولائی
امریکہ جنگی جرائم میں اسرائیل کا شریک ہے: جہاد اسلامی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر
جولائی
سعودیہ سے معاہدہ خالصتاً دفاعی، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
ستمبر
صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں اس
جنوری
دنیا میں متحدہ عرب امارات اورفرانس کی شراکت داری کے راز
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان ایک مشکوک کثیر سطحی
نومبر