حماس کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا وہم

حماس

?️

سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ رفح سے آبادی کے انخلاء کے ساتھ ساتھ حماس کی باقی چار بٹالین کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنائیں۔

صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ رفح میں حماس کی چار بٹالینز کی موجودگی کی وجہ سے اسرائیل کے لیے اس گروپ کو ختم کرنے کے اپنے جنگی ہدف کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل جنگ کے بعد غزہ میں حماس کی موجودگی کو تسلیم کرے گا؟

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری طرف، یہ واضح ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کے لیے جنگی علاقوں سے آبادی کا انخلاء ضروری ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسی بنیاد پر انہوں نے اسرائیلی فوج سے کہا کہ وہ جنگی کابینہ کے سامنے آبادی کو خالی کرنے اور رفح میں حماس کی چار بٹالین کو ختم کرنے کا منصوبہ پیش کرے۔

نیتن یاہو کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جبکہ نیویارک ٹائمز نے کل لکھا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کا اندازہ ہے کہ اسرائیل اب بھی حماس کو تباہ کرنے کے اپنے ہدف کے قریب نہیں ہے۔

امریکی انٹیلی جنس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ تازہ ترین جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو کمزور کیا ہے لیکن وہ ابھی تک اسے ختم کرنے کے اپنے ہدف کے قریب نہیں ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ حماس کو تباہ کرنے کے نیتن یاہو کے ہدف کی حقیقت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات ہیں، ان عہدیداروں نے کہا ہے کہ حماس کی جنگی صلاحیتوں کو کمزور کرنا اس گروپ کو ختم کرنے سے زیادہ حقیقت پسندانہ لگتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ سے قیدیوں کی رہائی اور حماس کی تباہی کو غزہ میں اپنے جنگی اہداف قرار دیا تاہم ان دونوں اہداف کو حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے چند ہفتے قبل خبر دی تھی کہ اسرائیلی فوج کے کئی سینئر کمانڈر اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دونوں اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے اور حماس کو تباہ کرنے کا کوئی بھی طویل المدتی منصوبہ لامحالہ قیدیوں کی موت کا باعث بنے گا۔

اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین میں بھی کئی تجزیہ کاروں نے حماس کی مکمل تباہی کے امکان پر سوال اٹھائے جا رہے ہییں ،اسرائیلی فوج کے سابق اہلکاروں میں سے ایک "گاڈی آئزن کوٹ”، جو اس وقت بنیامین نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کے رکن ہیں، نے چند ہفتے قبل ایک انٹرویو میں حماس کی مکمل تباہی کے لیے اسرائیلی حکام کے وعدوں کو "قصہ کہانی” قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سرخ رومال والا حماس کا پراسرار کمانڈر ابو عبیدہ کون ہے؟

صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے بھی کچھ عرصہ قبل Haaretz اخبار میں شائع ہونے والے ایک کالم میں لکھا تھا کہ نیتن یاہو خود جانتے ہیں کہ وہ حماس کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

"حج ابوالفضل”؛ ایک شہید کمانڈر جو دو بار قاتلانہ حملے میں بچ گیا

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے تیسرے شخص حج علی کرکی،

حزب اللہ کی جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد

?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثرہ جنگ زدہ

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا

?️ 17 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے فلسطین کے علاقے

بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ

?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:   بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے

بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں، شاہ محمود قریشی

?️ 3 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

?️ 8 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین

قانون سازوں کی نااہلی 5 سال تک محدود کرنے کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اراکین پارلیمان کی نااہلی کو سابقہ اثر کے ساتھ

سعودی عرب کی فضائی حدود کے بعض علاقوں میں پروازوں سے گریز کی ہدایت

?️ 1 اکتوبر 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یمن کی مسلح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے