?️
سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم الشفاء اسپتال اور اس کے اطراف میں فاشسٹ قابض فوج کے ہاتھوں ہونے والی تباہی کے حوالے سے بین الاقوامی سرکاری خاموشی پر نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔
حماس نے عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے بھی کہا کہ وہ صیہونی حکومت کے مفادات کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں۔
اس بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے کہ قابض حکومت نے مسلسل چھٹے روز بھی الشفاء اسپتال اور اس کے اطراف میں اپنے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جن میں پھانسی، مار پیٹ، گھروں کو جلانے اور بغیر خوراک اور پانی کے ان کا محاصرہ کرنا جاری ہے۔
الشفاء ہسپتال گزشتہ ہفتے کے آغاز سے ہی قابض فوج کے محاصرے اور حملوں کی زد میں ہے اور اب تک ہسپتال کے اندر موجود سینکڑوں طبی عملہ، مریض اور مہاجرین شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز یدیعوت احرانوت اخبار نے صہیونی فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ الشفاء اسپتال پر حملے میں تقریباً 170 فلسطینی شہید ہوئے اور 800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
صہیونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال پر اپنے حملے میں راکٹ، سنائپرز اور ہیلی کاپٹر فائر کا استعمال کیا جن میں سے 35 گولیاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائر کی گئیں۔


مشہور خبریں۔
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے
جولائی
اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر ہلچل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اطالوی اداکارہ کی فلسطینیوں کی حمایت نے ایک فلم فیسٹیول
مئی
نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا
?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست
جون
پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بیسویں معاشی طاقت:عالمی مالیاتی فنڈ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی
مئی
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان
?️ 8 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے
مارچ
اسرائیلی فوج کے سینکڑوں افسروں کے فوری استعفیٰ
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی
دسمبر
ایلون مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا منصوبہ روک دیا
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں : وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک
اگست
امریکہ کسی کا نہیں
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقائی اور
اگست