سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ تحریک اپنے ڈرون تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ اس تحریک کے پاس تقریباً 2000 ڈرونزہیں۔
صہیونی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے بدھ کی شام کو لبنانی حزب اللہ تحریک کے فوجی ہتھیاروں کے بارے میں اپنے تازہ ترین تخمینے میں دعویٰ کیا ہے کہ اس تحریک کے پاس تقریباً 2000 ڈرونز ہیں،صیہونی اخبار یہ دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کے پاس تقریباً 2000 ڈرون ہیں جو وہ 1990 کی دہائی سے استعمال کر رہی ہے۔
صہیونی اخبار نے مزید کہا ہے کہ ان میں سے متعدد ڈرون شام میں اور صیہونی حکومت کے خلاف استعمال کیے گئے ہیں، یروشلم پوسٹ نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے 2006 میں لبنان کے ساتھ صیہونی حکومت کی دوسری جنگ (2006 میں 33 روزہ جنگ) کے دوران اور اس سے پہلے بھی تل ابیب کے خلاف جنگ کے دوران کئی جنگی ڈرون استعمال کیے تھے۔
صہیونی اخبار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اکتوبر 2012 میں بھی اسرائیل کے خلاف ڈرون کا استعمال کیا تھا، جو النقب کے علاقے (مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں) تک پہنچے تھے، رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2013 تک حزب اللہ کے پاس 200 ایرانی ساختہ ڈرونز تھے،تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ تعاون اس کے ڈرونز کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔