?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ اسے امریکی جاسوسی ادارے کی طرف سے ایک وارننگ موصول ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ اپنی اعلان کردہ ڈیڈ لائن کے بارے میں سنجیدہ ہے۔
صیہونی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکی جاسوس ادارے نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، اس رپورٹ میں امریکی ثالث آموس ہوچسٹین نے صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کی سرحدیں معین کیے جانے سے متعلق ملاقاتوں کے بعد واشنگٹن کو یہ تاثر دیا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو حزب اللہ اپنے الٹی میٹم پر عمل کرے گی۔
صیہونی اخبار معاریو نے اپنی معلومات کو لبنانی اخبار الاخبار سے منسوب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لکھا کہ واشنگٹن نے اسرائیل پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے کیونکہ اس نے اپنی انٹیلی جنس سروسز سے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ لبنان میں گزشتہ 10 دنوں سے اپنی افواج کو منظم کر رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید یہ تنظیم فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
درایں اثنا صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں مستقبل قریب میں حزب اللہ کے ساتھ تصادم کے امکان کے حوالے سے شمالی علاقہ کی کمان سے تعلق رکھنے والی دستاویز تک رسائی کا اعلان کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
امریکہ کے پاس ایران، روس اور چین کے خلاف فوجی تیاری کا فقدان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی کالم نگار اور مصنف تھامس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز
ستمبر
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی
جولائی
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا: فواد چوہدری
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے
جون
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی
مارچ
آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں
دسمبر
جنوبی شام پر اردنی جنگجوؤں کے حملے کی کہانی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:آج صبح اردن کے بعض ذرائع ابلاغ نے تصاویر اور ویڈیوز
مئی
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف فریقین سے جواب طلب
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف
اکتوبر