🗓️
سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جیت ماسکو کی ہی ہوگی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جنہوں نے والدین کا میڈل حاصل کیا جہاں ایک خاندان کے نمائندے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روس یقینی طور پر جیت جائے گا اور دنیا کے تمام ممالک کے لیے امن و سلامتی کا ضامن ہوگا۔
اس تقریب میں اپنے خطاب میں روس کے صدر نے کہا کہ ہاں، اس میں کوئی شک نہیں کہ روس جیت جائے گا،ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے اوراس میں کوئی شک نہیں۔
یاد رہے کہ انہوں اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ روس کی فتح ناگزیر ہے، ہمارے پاس کیف حکومت کو نو نازی کہنے کی مختلف وجوہات ہیں نیز ہم ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو خود کو روسی ثقافت کا حصہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2014 سے ڈان باس میں لڑائی نہیں رکی اور روس آج جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش ہے جس میں ماسکو کی جیت یقینی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ ہماری جیت کئی چیزوں پر مبنی ہے جن میں روس کا اتحاد اور ہم آہنگی اور عام طور پر روس کے کثیر القومی عوام؛ ہمارے فوجیوں کی ہمت اور بہادری نیز فرنٹ لائن میں ایک خصوصی آپریشن کے فریم ورک ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے توانائی کے شعبے کے خلاف مغربی پابندیاں ہماری تیل اور گیس کی برآمدات میں کوئی سنگین رکاوٹ پیدا نہیں کر سکیں اس لیے کہ اس کے بعد روس میں تیل کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
نومبر
غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ غزہ میں تل ابیب کے مسلسل جرائم سے
دسمبر
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
🗓️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری
ترکی S 400 کے متبادل کی تلاش میں
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:اردگان اور کاوش اوغلو کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ
مارچ
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری
بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزاہ کی ’دیمک‘ سے بڑے پردے پر واپسی
🗓️ 2 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ سمیت
دسمبر
گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی
🗓️ 7 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے
جون
ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس
🗓️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون