جہاد اسلامی کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:صہیونی میڈیا

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماوں میں سے ایک بسام السعدی کی صہیونی فوج کے ہاتھوں جنین کیمپ میں گرفتاری پر اس تحریک کی انتقامی کارروائی سے خوفزدہ ہے
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا کا کہنا ہے صیہونی حکومت جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینیئر رہنما بسام السعدی کی گرفتاری کے بعد اس تحریک کی جانب سے رد عمل کے خدشے کے پیش نظر غزہ کی سرحدوں میں کشیدگی پیدا ہونے کے حوالے سے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اعلان کیا ہے کہ جہاد اسلامی تحریک کے رہنما بسام السعدی کی گرفتاری کے بعد غزہ کی سرحدیں تاحال کشیدگی کا شکار ہیں، صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے عرب امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ جہاد اسلامی کو وہ بہانہ مل گیا جو وہ چاہتی تھی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اسرائیل ان میزائلوں سے خوفزدہ ہے جو داغے جائیں گے۔

صیہونی چینل کے عسکری امور کے تجزیہ کار یا ہلر نے بھی کہا کہ جب جہاد اسلامی کوئی دھمکی دے تو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے، صہیونی کان چینل نے یہ بھی اعلان کیا کہ جہاد اسلامی کی جانب سے کارروائیوں کے بارے میں انتباہ اس حکومت کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کو اپنے فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا خوف

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی تردید

پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ ملا

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے انتہائیچونکنے والے مالیاتی مشیر

طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں

ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے

کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل

?️ 30 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے

کورونا کیسز میں کمی کے بعد اموات میں بھی کمی

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت

عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔ مصدق ملک

?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے

نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت کی تعمیل کرانے کی اجازت

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب  نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے