سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقایک نسبتاً طاقتور دھماکے نے جنوبی لبنان کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا، لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ دھماکہ جنوبی لبنان کی بندرگاہ صیدا کے قریب امل تحریک سے وابستہ ایک مرکز کے قریب ہوا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے میں امل پارٹی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا اگرچہ کچھ خبر رساں ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے کی جگہ امل تحریک سے تعلق رکھنے والا ہتھیاروں کا ڈپو تھا جب کہ دیگر کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ اس تحریک کی شہری عمارت تھی۔
واضح رہے کہ دھماکے میں مبینہ طور پر کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے، اگرچہ واقعے کی مزید تفصیلات کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں، تاہم لبنانی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں کو جائے وقوعہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے نیز امدادی کارکن اور ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں جنہوں نے وہاں کاروائی شروع کر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
”ہمسفر“ ڈرامے کا بھارت میں تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان
ستمبر
پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس پر عدالت کا پنجاب حکومت کو نوٹس
جون
صیہونی حکومت کی مقبوضہ یروشلم میں آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش
دسمبر
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
ستمبر
صیہونی حکومت کی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
مارچ
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات
جولائی
یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار
اپریل
ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے
مئی