سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے دور میں اس ملک کی سرزمین کے کچھ حصوں کو نشانہ بنایا۔
جنوبی لبنان کے علاقے میں موجود المیادین کے نامہ نگار نے بدھ کی شب صیہونی غاصب فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے جنوبی لبنان کے قصبے اللبونه پر بمباری کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر بمباری، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں
قبل ازیں صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جنوبی لبنان پر بمباری کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے زبدین، حانیتا اور رویسات العلم میں واقع صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مقبوضہ علاقوں کے شمال میں جھڑپوں کے تسلسل میں صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز قبل ازیں ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اس ملک کے جنوب میں میس الجبل اور عیتا الشعب کے دو علاقوں میں حزب اللہ کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں
حزب اللہ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گی وہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں اپنے حملے جاری رکھے گی۔