🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے جمہوریت اور انسانی حقوق کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ہمیں جنگوں کو روکنے اور امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ملک پر دھونس جمانا اور طاقت کا غلط استعمال ناقابل قبول ہے، چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے جمہوریت اور انسانی حقوق کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
وانگ یی نے کہا کہ ہم نے سپلائی چین کو فعال رکھنے کی کوشش کی جبکہ چین عالمی معیشت کی سالانہ ترقی میں 30 فیصد کا حصہ دار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کے 130 سے زیادہ ممالک کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور اسے عالمی معیشت کی اہم قوت سمجھا جاتا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ کوئی ملک دوسرے ملک سے بالاتر نہیں ہے اور کسی بھی ملک کو دوسرے ممالک پر دھونس جمانے کا حق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اپنی طاقت کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
یوکرین بحران کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہوئے وانگ یی نے مزید کہا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو یوکرین کے بحران کے پرامن حل کی طرف لے جائیں۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا
🗓️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت
اکتوبر
پنجاب وزیر اعلیٰ کا صوبے میں مزید نئے کالج بنانے کا اعلان
🗓️ 26 ستمبر 2021لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید
ستمبر
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
پاکستان میں دہشت گردانہ حملے
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ
ستمبر
حکومت کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اربوں روپے کی منظوری
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم
مارچ
امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان نے کیا مغرب کا جنگلی چہرہ بے نقاب
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی علماء بورڈ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع
اکتوبر