شہباز شریف کے ہتک عزت کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی بطور گواہ پیش

ملک احمد خان

?️

لاہور (سچ خبریں) لاہور میں 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

سیشن جج لاہور یلماز غنی کے حکم پرملک احمد خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپریل 2017 میں شہباز شریف پر جھوٹے اورسنگین الزامات عائد کیے جو مختلف ٹیلی ویژن پروگرامز میں نشر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم عوامی خدمت کی جبکہ عمران خان کے الزامات کے ذریعے شہباز شریف کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اسلام میں جھوٹ اورغیبت کی سخت ممانعت ہے اورجھوٹ بول کرکسی کے خلاف قصہ بیان کرنا مذہبی اعتبار سے بھی درست نہیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مدعی نے جو دعویٰ دائر کیا، وہ عدالت میں زیر بحث آنے کا حق رکھتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل احمد حسین چوٹیاں نے ملک احمد خان کے بیان پر جرح کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا وہ پروگرامز جو ذکر کیے گئے، وہ سب پنجاب سے آن ائیر ہوئے؟ اسپیکرنے وضاحت کی کہ یہ تمام پروگرامز قومی نشریاتی اداروں پرنشر ہوئے اوریہ درست ہے کہ تمام پروگرامز پنجاب سے آن ائیر نہیں ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے پانامہ کیس کے بارے میں استفسار کیا، جس پر ملک احمد خان نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس ان افراد کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی فہرست کے بارے میں تھا اوران کے علم میں یہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں کوئی درخواست دائر کی تھی، اسپیکر نے تصدیق کی کہ نواز شریف کو پانامہ پیپرز کیس میں سزا ہوئی۔

مشہور خبریں۔

عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان

ایران کے پاریمانی انتخابات میں خواتین امیدواروں کے اعداد و شمار؛ امریکی میگزین کی زبانی

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراطلاعات

?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس

عرب لیگ میں واپسی شامی عوام کی 12 سال کی استقامت کا نتیجہ ہے: عطوان

?️ 9 مئی 2023کل، اتوار، 7 مئی، 2023، عرب لیگ نے 12 سال بعد شام

علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج

?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب

موجودہ جنگ میں حزب اللہ کا طرز عمل

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کے ایک مختصر کلپ کی اشاعت نے

ایکس پر ماہانہ فیس کے مزید دو آپشنز متعارف کرائے جانے کا امکان

?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ماہانہ

ماہرینِ صحت نے عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس کے خطرے سے خبردار کردیا

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جانوروں کو سنبھالنے اور ذبح کرنے میں انتہائی احتیاط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے