🗓️
سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے نئے شواہد کے مطابق سعودی صحافی اور نقاد جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل سے دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز نے پیگاسس کے جاسوسی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ان کی مصری اہلیہ حنان العتر کا سیل فون ہیک کر لیا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سٹیزن لیب میں سائبر سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار بل مارکزاک نے کہا کہ سعودی صحافی اور نقاد جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان العتر کا فون صیہونی این ایس او کے جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ ہیک کیا گیا تھا جوجمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا متحدہ عرب امارات کی حکومت کے خلاف یہ پہلا ثبوت ہے۔
مارکزاک کے مطابق حنان العتر کا فون اس وقت ہیک کر لیا گیا تھا جب انہیں اپریل 2018 میں متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز نے یو اے ای واپس آنے کے بعد گرفتار کیا تھا جہاں انھوں نے اپنے دو موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور اپنا پاس ورڈ اماراتی افسران کے حوالے کر دیا جس کے بعد ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اور ہتھکڑیاں لگا کر تفتیشی مرکز لے جایا گیا، پوچھ گچھ کے دوران اماراتی سکیورٹی افسران نے حنان العتر سے خاشقچی کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے۔
مارکزاک نے مزید کہاکہ حنان العتر کے موبائل فونز کو ضبط کرنے کے بعد، متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی افسران نے ان کے فون پر پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر انسٹال کیا اور کچھ دنوں بعد اسے ان کے حوالے کر دیا۔
یادرہے کہ حنان العتر نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے سے چند ماہ قبل جون 2018 میں واشنگٹن میں ایک مذہبی تقریب میں خاشقچی سے شادی کی، ان کی شادی کا سرکاری طور پر اندراج نہیں کیا گیا تھاجبکہ خاشقچی نے اپنی ترک منگیتر خدیجہ جنگیز سےاس شادی کو خفیہ رکھا۔
مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
🗓️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا جا رہا
فروری
وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا
🗓️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10
دسمبر
شفاف الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں
🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
امریکہ میں طلباء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر روس کا ردعمل
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ
مئی
سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
🗓️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے
ستمبر
صحافت کو دبانے کی سعودی حکومت کے ہتکھنڈے
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک یورپی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی
مئی
اسرائیلی حکومت کی معیشت کے منفی نتائج
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی کاروباری ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
ترک محنت کشوں کا مہنگائی کے خلاف وسیع مظاہرہ
🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی گزارنے کی مہنگی
نومبر