🗓️
سچ خبریں:روم کے زیر اہتمام نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ممبروں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا موضوع افغانستان اور افریقہ میں داعش کی حالیہ حرکتیں رہا۔
ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے پیر کو متنبہ کیا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ عراق اور شام سے آگے بڑھ رہا ہے، ہائیکو ماس نے افغانستان اور افریقہ میں اس دہشت گرد گروہ کی بڑھتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے لیکن اسے شکست نہیں دی گئی،واضح رہے کہ ماس نے یہ ریمارکس اطالوی دارالحکومت روم میں آج سے شروع ہونے والے داعش مخالف اتحاد کے اجلاس میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات سے قبل کیے۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم روم میں یہ واضح کردیں گے کہ ہم افریقہ میں بھی دہشت گردوں کو ایک بالشت آگے نہیں بڑھنے دیں گے،واضح رہے کہ امریکہ کے زیر زیرقیادت اتحاد آج پیر کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں ملاقات کر رہا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس اتحاد کے 83 ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ شام اور عراق کے علاوہ افریقہ اور افغانستان میں بھی دہشت گرد گروہوں کے خلاف (مبینہ) لڑائی پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس امریکہ کی زیرقیادت اتحاد کے ممبروں کے درمیان ہو رہا ہے جو داعش کے خلاف مبینہ لڑائی کے نام پر مغربی ایشیاء اور شمالی افریقہ (مشرق وسطی) میں اپنی طویل مدتی موجودگی کا جواز پیش کرتے ہیں جبکہ عملی میدان میں یہ عراق اور شام میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی مزاحمتی تحریک کے لیے مشکلات کھڑی کرر ہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
ٹی ایل پی سے معاہدے سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں: شیخ رشید
🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ٹی ایل
نومبر
پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا
🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان
اگست
خلا میں عام شہریوں کی پہلی پرواز کے لیے نام فائنل کر دئے گئے
🗓️ 31 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلا میں عام شہریوں کی پہلی پرواز کے لیے نام
مارچ
ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 7
مارچ
ملک میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟شبلی فراز کی زبانی
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،
فروری
سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
جون