سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بن سلمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جمعرات کو جدہ شہر کے بعض محلوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر شدید پانی جمع ہوا اور ان علاقوں میں بہت سے لوگ سیلاب اور بہاؤ سے متاثر ہوئے،مرکزی سڑکیں بند رہیں اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا سامنا رہا نیز سیلاب رہائشی محلوں جیسے النزہ اور الزہرہ وغیرہ میں داخل ہو گیا۔
ویڈیو کلپس محلوں کی تباہی اور بڑی تعداد میں کاروں کے سیلاب کی زد میں آنے جبکہ ایک ویڈیو میں کئی کاریں گھروں کے درمیان سیلاب میں بہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ہزاروں سعودیوں نے ٹوئٹر پر جدہ ڈوب رہا ہے ہیش ٹیگ شروع کرکے آل سعود حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا، ۔
بہت ساروں نے حالیہ سیلاب کا 2009سعودی عرب کے بڑے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے سیلاب سے موازنہ کیا،سعودی صارفین میں سے ایک فہد الغفیلی نے سلسلہ وار ٹویٹس نشر کرتے ہوئے لکھا کہ جدہ ڈوب گیا اور شاہ سلمان خاموش رہے،ہزاروں شہریوں کو کون معاوضہ دے گا؟ انہیں کون سمجھائے گا کہ حکومت ان کی پرواہ کرتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جدہ میں مکانات ڈوب گئے ، ایسا ہر سال ہوتا ہے اور لوگوں کو اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، بن سلمان ڈانس کے لیے کئی ارب خرچ کرتے ہی، لیکن پانی اور سیوریج کے نیٹ ورک ٹھیک نہیں کرتے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی
جنوری
نیٹو کے دروازے تمام ممالک کے لیے کھلے ہیں: بائیڈن
اگست
پی ڈی ایم کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت نے کی جیت حاصل
مارچ
انتخابات میں نیتن یاہو کے اتحاد کی شکست
ستمبر
یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم
ستمبر
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ
مئی
اسرائیل کی حمایت میں جرمنی کی پالیسی کے خلاف دنیا کے 500 دانشوروں کا خط
نومبر
صحافت کو دبانے کی سعودی حکومت کے ہتکھنڈے
مئی