?️
سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ عراق کے خلاف امریکی حملے کا آغاز جھوٹے بہانوں سے ہوا، ان کا دعویٰ تھا کہ اس وقت کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ دستاویزات جھوٹی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اور سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فرانسیسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ 2003 میں عراق کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا حملہ جھوٹ پر مبنی تھا لیکن انہوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ یہ جنگ عراق کے خلاف جارحیت تھی۔
مزید:عراق کے خلاف امریکی جنگ کی برسی؛ جنگ اور دہشت گردی کو ہوا دینے کی پالیسی کا تسلسل
جان کیری نے اس بارے میں کہا کہ نہیں، نہیں، تب کسی کو معلوم نہیں تھا کہ (یہ دستاویزات اور شواہد) جھوٹ ہیں،کسی کو معلوم نہیں تھا کہ جن دستاویزات کی بنیاد پر اس ملک پر حملہ کیا جا رہا ہے وہ جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت کی جنگ نہیں تھی کیونکہ صدر بش کے خلاف کبھی بھی براہ راست الزامات نہیں لگائے گئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عراق جنگ کے بارے میں دوبارہ بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، میں پہلے بھی بہت بات کر چکا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ جنگ ایک غلطی تھی، لیکن بدقسمتی سے ہم نے جھوٹ کی بنیاد پر اپنے صدر کو (ایسا کرنے کا) اختیار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جارج ڈی بلو بش اور برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے 2003 میں امریکہ کے جڑواں ٹاورز پر حملے کے بعد عراق پر حملہ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جن کا تعلق القاعدہ دہشت گرد گروہ سے ہے۔
یہ بھی:عراق میں امریکی سفیر یا جاسوس
یاد رہے کہ عراق کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگ باضابطہ طور پر 2011 میں ختم ہو گئی تھی لیکن داعش سے لڑنے کے بہانے اس ملک میں اب بھی تقریباً 2500 امریکی فوجی موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
ڈوڈہ:گستاخانہ مواد کیخلاف زبردست احتجاج ،انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بند
?️ 5 اپریل 2025جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور
?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ
مئی
جمہوریت کے نام پر قتل و غارت
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی خصوصی مشیر نے امریکہ اور مغربی ممالک
جون
طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی کوشش
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: پیوٹن کی طرف سے فیصلے کے لیے طالبان کو دہشت گرد
مئی
صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے
دسمبر
شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک
ستمبر
اسرائیل کے اقدامات کے خلاف امریکہ میں خود سوزی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی
دسمبر
’سہولتیں تھیں مگر صرف خواص کیلئے‘ سوات میں افسوسناک سانحے پر شوبز ستارے بھی غمزدہ
?️ 29 جون 2025سوات: (سچ خبریں) دریائے سوات میں مدد کے منتظر، بے بسی کی
جون