سچ خبریں: سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں اس حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے اور غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سیکڑوں صیہونیوں نے ایک بار پھر قیصریہ میں نیتن یاہو کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صیہونی کابینہ کے خاتمے اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
رشیا ٹوڈے نیوز ایجسی کی ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سیکڑوں اسرائیلیوں نے اس وقت تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ صیہونیوں کا قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی اجتماع ہو رہا تھا۔
مظاہرین نے نیتن یاہو کے فوری استعفیٰ اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کیا۔
ایک بیان میں غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو پر شدید حملہ کیا اور ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور وہ انہیں فوری طور پر ہٹانے کے لیے کچھ بھی کریں گے، کیونکہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا یہی واحد راستہ ہے۔
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے گانٹز، آئسین کوٹ ، لیکوڈ کے اراکین اور کنیسٹ کے تمام اراکین سے کہا کہ وہ نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے ضروری اقدام کریں ۔