ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

ترکی

🗓️

سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں بڑے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ترکی کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے اس ملک کی ایک کان میں خوفناک دھماکہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کوترکی کے شمالی صوبہ بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں،اس کے ساتھ ہی ترک حکومت کے اس عہدہ دار نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کی وجہ سے کتنے لوگ ابھی تک پھنسے ہوئے اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

کوجا نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ 17 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے، قبل ازیں ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا تھا کہ دھماکے کے وقت 49 افراد 300 اور 350 میٹر (985 سے 1148 فٹ) زمین کے نیچے کام کر رہے تھے، سوئیلو نے دھماکے کی جگہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ایسے لوگ ہیں جنہیں ہم اس علاقے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ہم اس علاقے سے نہیں نکال سکے۔

ترکی کے وزیر توانائی فاتح ڈونمز نے بھی کہا کہ ابتدائی اشارے یہ ہیں کہ دھماکہ کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے باعث ہوا ہے، ڈونمز نے بتایا کہ کان کے اندر کوئی آگ نہیں لگی اور اس کے اندر وینٹیلیشن ٹھیک سے کام کر رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط

🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے

وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں

غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا

افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے

🗓️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا

یوکرین میں ہماری حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن مقاصد کے لیے ہیں:امریکہ

🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک

فیس بک نے صہیونیوں کے ساتھ وفاداری میں دو نیوز پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل

موصل میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے