ترکی میں مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

ترکی

?️

سچ خبریں:ترکی میں بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف ازمیر صوبے میں ہزاروں مزدور سڑکوں پر نکل آئے اور تنخواہ اور ٹیکس کے درمیان توازن کا مطالبہ کیا۔
ترکی کی آزاد نیوز سائٹ بیانٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی گزارنے کی مہنگی قیمتوں نے مزدوروں کی بڑی تعداد کو سڑکوں پر یہ کہتے ہوئے کھینچ لیا کہ وہ روزی روٹی نہیں کما سکتے،رپورٹ کے مطابق ہزاروں کارکنان ترکی کی کنفیڈریشن آف پروگریسو ٹریڈ یونینز آف ترکی DİSK کے اراکین کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور یکساں آمدنی اور ٹیکس کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایجیئن ریجن میں ورکرز کنفیڈریشن کے نمائندے نے بھی کم سے کم اجرت کے خلاف مذاکرات کے موقع پر ایک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے،بیانٹ کے مطابق، ترک ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کی کال پر جمعرات کو ازمیر صوبے میں سڑکوں پر نکلنے والے کارکنوں نے کہاکہ ہم زندہ رہنے کے لیے لازمی اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ اسی مناسبت سے ازمیر کے ریپبلک اسکوائر پر ہزاروں کارکن جمع ہوئے، انہوں نے ترک صدر کی حکومت کے خلاف نوکری، روٹی، آزادی، محل کے لیے نہیں، مزدوروں کے لیے بجٹ، دارالحکومت کی ورکرز یونین کو سزا جیسے نعرے لگائے نیز انھوں نے رجب طیب اردگان کی حکومت مردہ باد، انسانیت کی بنیاد پراجرت چاہیےکے نعرے لگاتے ہوئےاردگان سے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق، مزدوروں کا یہ احتجاج ترک پارلیمنٹ کے پروگرام اور بجٹ کمیشن میں موجودہ 2022 کے بجٹ مذاکرات کے درمیان اور 2022 کی کم سےکم اجرت طے کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے موقع پر ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد

بلیک شیڈو ہیکرز نے 1 ملین ڈالر کا کیا مطالبہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:بلیک شیڈو ہیکرز نے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے

یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا

صیہونی فوجی اڈے پر دھماکہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ریاست کےفوجی اڈے

نوازشریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کردی

?️ 30 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت

ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے

?️ 11 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے

سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے