?️
سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے والے کم از کم 15 مظاہرین کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
روئٹرزنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی ایک ریلی کے دوران کم از کم 15 افراد کو گرفتار کیا گیا، رپورٹ کے مطابق یہ ریلی استنبول میں ایک بڑی ریلی کے کچھ ہی دن بعد ہوئی جس میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیاجس کے نتیجے میں ترکی کی سکیورٹی فورسز کے رد عمل کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج ہوا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی استنبول پولیس نے ایک اور احتجاجی ریلی کے دوران متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا،قابل ذکر ہے کہ ترکی کے سکیورٹی عہدیداروں نے حالیہ برسوں میں ملک میں ہونے والی ہر طرح کی احتجاجی ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد اگر کسی بھی شہر میں کوئی ریلی ہوتی ہے تو اس کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
یادرہے کہ ماہرین کے نزدیک ترکی میں اس سخت سکیورٹی احکامات تین سال قبل اس ملک میں ہونے والی ناکام بغاوت کے اثرات ہیں جس کے بارے میں ترک حکام کا کہنا ہے اس ملک کے مذہبی رہنما عبداللہ گولن کی سربراہی میں کچھ افراد نے موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی کوشش کی جن میں سرکاری محکوموں کے بھی متعدد اہلکار شامل تھے ،یہی وجہ ہے کہ آئے دن ترکی میں وسیع پیمانے پر سرکاری عہداروں کو یہ کہتے ہیں کہ یہ بغاوت میں شامل تھے ،گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کہاں ختم ہوئیں؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 42 روزہ جنگ بندی پر
فروری
ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ
نومبر
صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے
جنوری
جھوٹ کی سلطنت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی
ستمبر
امریکہ اسلامی تحریکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف ہے:حماس
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے
اکتوبر
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
یوکرائن میں سیاحوں سے پیسے لوٹنے والا صہیونی گروہ گرفتار
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یوکرائنی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت
اگست
تین افراد اور پانچ صہیونی اداروں کے خلاف امریکی پابندیاں
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف
جولائی