?️
سچ خبریں: مآریو کے عبرانی اخبار نے ایک مضمون میں صیہونی حکومت کو درپیش ایک خوفناک صورت حا سے متعلق خبردار کیا ہے، جو ترکی اور حزب اللہ کے ممکنہ تعلقات کے نتیجے میں جنم لے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ انتباہ ترکی کے لبنان میں تعینات سفیر کے ایک حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ آنکارا حزب اللہ کے مزاحمتی کردار کی حمایت کرتا ہے اور شام پر اس کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالنے کی مخالفت کرتا ہے۔
اخبار کے مطابق، یہ بیان ترکی کی خارجہ پالیسی میں وسیع تر تبدیلی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ شام میں ترکی اور حزب اللہ کے درمیان تاریخی مسابقت کے باوجود، آنکارا اپنی علاقائی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے عملیت پسندانہ حکمت عملی پر کاربند ہے، جس میں مزاحمتی محور سے وابستہ عناصر کے ساتھ رابطہ جاری رکھنا بھی شامل ہے۔
مضمون کے مطابق، یہ پیش رفت صیہونی حکومت کے لیے ایک پیچیدہ اسٹریٹجک ماحول کی صورت اختیار کر سکتی ہے، جس میں مختلف مفادات رکھنے والے اداکار ایک مشترکہ مقصد یعنی صیہونی حکومت کے اثر و رسوخ اور عمل داری کو کمزور کرنے اور محدود کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔
اخبار نے ترکی کے سفیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بیان اس بارے میں ایک اہم بصیرت فراہم کرتا ہے کہ کس طرح آنکارا بشار الاسد کے زوال کے بعد شام-لبنان کی فضا کو تشکیل دینے اور خطے میں اسرائیل مخالف تمام اداکاروں کے ساتھ اپنے اثر و رسوخ کے ذرائع کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس صیہونی مضمون میں زور دے کر کہا گیا کہ ترکی کی اولین ترجیح اپنے علاقائی اثر و رسوخ کو بڑھانا ہے، چاہے اس کے لیے ان فریقوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہو جو پہلے اس کے حریف تصور کیے جاتے تھے۔
مضمون میں مزید کہا گیا کہ ترکی اپنے آپ کو ایک سرکردہ علاقائی طاقت کے طور پر مستحکم کرنے اور ایسے علاقائی نظام کے قیام کو روکنے کا خواہاں ہے جو اسے پس پشت ڈال دے۔ اخبار کے دعوے کے مطابق، آنکارا کے حزب اللہ کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے سے اسے لبنان میں مزید اثر و رسوخ حاصل ہوتا ہے اور ترکی کو خود کو علاقائی منظر نامے میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔
مآریو نے آخر میں لکھا: اسرائیل کو ترکی اور حزب اللہ کے درمیان ان کے مشترکہ مفادات کے تحت ممکنہ تعاون پر غور کرنا چاہیے، جو اسرائیل کے لیے ایک انتہائی پیچیدہ چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمنی افواج کا یمن کے اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں
جولائی
چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر
زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب
فروری
اسرائیل ناجائز ریاست، وجود قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 12 اپریل 2026مردان (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا
اپریل
پابندیوں کے باوجود مسجد الاقصی میں 1 لاکھ فلسطینی نمازیوں کی شرکت
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی پابندیوں کے باوجود 100 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصی
فروری
’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں
?️ 1 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے
جنوری
مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
اگست
عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، خواجہ آصف
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران
مارچ