سچ خبریں:ترکی کے صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم امیدواروں میں سے ایک نے اپنے حریف پر امریکہ کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام انہیں بیلٹ باکس میں جواب دیں گے۔
ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے حامیوں سے آخری انتخابی خطاب میں اپنے حریف پر امریکہ کے ساتھ تعاون کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن ان کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے قلیچدار اوغلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ امریکہ سے موصول ہونے والی ہدایات کی بنیاد پر اپنے کام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں؟ آپ کو بائیڈن سے احکامات ملے ہیں؟ بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ میری حکومت کا تختہ الٹنا چاہیے ،میں یہ جانتا ہوں بلکہ ہمارے ملک کے تمام لوگ بھی یہ جانتے ہیں لیکن وہ انہیں بیلٹ باکس میں مناسب جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ رجب طیب اردگان، کمال قلیچدار اوغلو اور سینان اوغان صدارتی انتخابات کے لیے تین امیدوار ہیں، اس الیکشن میں محرم اینجہ بھی موجود تھے لیکن جمعرات کو انہوں نے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن کی شکست کو ان کی طرف نسبت دی جائے
قابل ذکر ہے کہ تمام سروے ظاہر کرتے ہیں کہ صدارتی انتخابات میں، اصل مقابلہ اردگان اور قلیچدار اوغلو درمیان ہے،جیتنے والے امیدوار کو ڈالے گئے ووٹوں کا 50% سے زیادہ حاصل کرنا ضروری ہے بصورت دیگر انتخابات کا دوسرا دور دو ہفتے بعد (28 مئی) ہوگا۔