?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو یہود مخالف آمر قرار دیتے ہوئے ترکی پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے ترک صدر کو آمر اور یہود مخالف قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اردوغان کی کوششوں کو برداشت نہیں کرے گی۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے ترکی میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کیے جانے کے ردعمل میں اعلان کیا: رجب طیب اردوغان شام کے راستے اسرائیل کے خلاف اپنی جارحیت کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسرائیل اسے برداشت نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو کے دفتر کے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا ہے: اسرائیل کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو خوفزدہ کرنے کی اردوغان کی شرمناک کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ترکی کی کوششوں اور اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔
بیان کے ایک اور حصے میں دعویٰ کیا گیا ہے: اردوغان ایک یہود مخالف آمر ہیں جنہوں نے کردوں کا قتل عام کیا، حماس کے عناصر کو پناہ دی، قبرص کے نصف حصے پر قبضہ کیا اور اپنے مخالف صحافیوں اور سیاست دانوں کی بے مثال تعداد کو قید کیا ہے۔ وہ اب اسرائیل کے خلاف اپنی جارحیت کا دائرہ شام تک وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسرائیل اس معاملے کو برداشت نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو کے دفتر کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اناطولیہ خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ ترکی نے بین الاقوامی پولیس تنظیم سے صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔
ترکی کے وزیر انصاف آکین گورلیک نے اعلان کیا کہ اس ملک نے بنیامین نیتن یاہو کے خلاف نسل کشی کے الزام میں جاری قانونی کارروائی کے باعث بین الاقوامی پولیس تنظیم سے ان کے خلاف گرفتاری کا سرخ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ
?️ 18 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان کی لازوال قربانی کی
اگست
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے
فروری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ہیلتھ سیکٹر کا جائیزہ لیا گیا
?️ 18 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی
اپریل
غزہ سے قابضین کا انخلا اور جنگ روکنا اولین ترجیح ہے: حماس
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر
مئی
صہیونی میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی فتح کا اعتراف
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران
جون
نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش کیوں رہے، رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی
?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف
مئی
امریکہ کا بیلاروس کے 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے بیلاروس کے 20 افراد اور 12 اداروں
دسمبر
شہید سلیمانی بھی ہمارے ہیرو ہیں: ترکی رہنما
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما، ڈو لیڈرو پرنیک
جنوری