بیروت ایئرپورٹ پر خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش

خلیل الحیہ

?️

بیروت ایئرپورٹ پر خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش
 ایک صہیونی میڈیا ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر جنگ کے ابتدائی مہینوں میں اسرائیل نے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملے کے ذریعے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم یہ سازش آخری لمحے میں ناکام بنا دی گئی۔
اسرائیلی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن کے مطابق، خلیل الحیہ کو براہِ راست فضائی حملے میں نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا، مگر انٹیلی جنس اداروں کے پاس ان کی درست موجودگی کے حوالے سے مصدقہ معلومات نہ ہونے کے باعث کارروائی منسوخ کر دی گئی۔
یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل ستمبر 2025 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو چکی ہے، جس میں خلیل الحیہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ اس حملے میں ان کے بیٹے ہمام سمیت ان کے دفتر کے کئی ساتھی اور عملے کے افراد شہید ہو گئے تھے، جبکہ خلیل الحیہ محفوظ رہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اس طرح کے انکشافات خطے میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی خفیہ کارروائیوں کی شدت کو واضح کرتے ہیں، جو نہ صرف فلسطین بلکہ دیگر ممالک کی خودمختاری کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پورے پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کے خبطوں کو لائو دیکھا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی نیوز چینلز نے اپنے معمول کے پروگراموں کو روک

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی

?️ 7 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل

متحدہ عرب امارات میں‌ اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 30 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے متحدہ عرب

فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی  حکومت کو ٹھہرایا

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک

ماسکو نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے؛ وجہ ؟

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ

ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر

غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان

?️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے