بھارت میں مسلم کش فسادات

فسادات

?️

سچ خبریں:بھارتی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے نیز لوٹ مار کے بعد ان ریاستوں میں فسادات بھڑک اٹھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مذہبی ریلی کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مارکے بعد آگ لگا دی جس کے بعد ان ریاستوں میں فسادات بھڑک اٹھے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کی 4ریاستوں میں ہونے والے ان مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ ہندوانتہاپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایاجبکہ مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ گجرات میں بھی مسلمانوں کی املاک اورگھروں پرحملے جاری ہیں، تاہم ہندوانتہاپسندوں کی حمایتی پولیس نے ہندوؤں کے حملے روکنے کے بجائے متعدد مسلمانوں کوگرفتارکرلیا۔

ادھردہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے کھانے کھانے پرپابندی عائد کردی گئی، پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان طلبا پرپولیس کے تشدد سے 16طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ

امریکہ غزہ کو ایک آزاد زون میں تبدیل کر سکتا ہے : ٹرمپ

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر، صیونی مفادات کے تحت متعدد بار فلسطینیوں

یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ یمن

اسرائیل مزاحمتی تحریک کے انتقام سے خوفزدہ ہے:صیہونی میڈیا

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:نابلس میں مزاحمتی فورسز کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بعد

قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

آنے والی نسلوں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کی

شامی فوج پر داعش کا حملہ

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں

انگلینڈ کی ملکہ انسانیت کے لیے خونی میراث

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 69 سال تک برطانیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے