بن سلمان کا جدہ کے رہائشیوں سے بدلہ

جدہ

🗓️

سچ خبریں:ایک برطانوی میگزین نے سعودی عرب کے جدہ شہر کے محلوں کی تباہی کے بارے میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد اس شہر کے مکینوں سے بدلہ لینے کے لیے ان محلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ آل سعود حکومت عوامی عدم اطمینان کی حالت سے قطع نظر اس ملک کے شہر جدہ کے محلوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے،رپورٹ کے مطابق ترقی کے دعوؤں کی آڑ میں محمد بن سلمان کی جانب سے جدہ شہر کے پرانے محلوں کی تباہی آل سعود کی خواہشات کے سامنے تسلیم نہ ہونے کے جرم میں جدہ کے عوام سے سعودی ولی عہد کا انتقام ہے۔

اس رپورٹ میں مزدی کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے آمرانہ بادشاہ منصوبے بنا کر مشہور ہونا پسند کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ محمد بن سلمان مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تقلید کر رہے ہیں جب کہ جدہ کے بہت سے لوگ بے گھر ہوئے اور حکومت نے انہیں معاوضہ نہیں دیا۔

دی اکانومسٹ نے لکھا کہ عجب نہیں کہ سعودیوں نے بن سلمان کو بلڈوزر کہا ہو اس لیے کہ انہوں نے جدہ کے پرانے محلوں کو بلڈوزر سے تباہ کر دیا اور بیشتر جنوبی علاقے اور شہر کے مرکز کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا،انہوں نے متعدد مساجد، اسکول، فیکٹریاں اور رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دیں۔

 

مشہور خبریں۔

ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا

🗓️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت

وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ ممبر کا اظہار خیال

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں آئرش نمائندے نے امریکی جرائم کے سلسلہ میں

روسی صدر کا دورۂ تہران امریکی سیاست کے تابوت میں کیل:لبنانی تجزیہ کار

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کے مشہور سیاسی تجزیہ کار وسیم بزی نے روسی صدر

یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی

🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر

امریکہ کا افغانستان میں خانہ جنگی بھڑکانے کا مذموم منصوبہ

🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے متاثرین میں 13 امریکی فوجیوں کو

یروشلم کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں:مراکشی عہدہ دار

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مراکشی عہدیدار نے کہا کہ صیہونی حکومت کے بیت المقدس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے