?️
سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ بن زائد نے غزہ پر زمینی حملے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کو ایک تجویز پیش کی ہے۔
فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں بین الاقوامی قانون کے ماہر اور یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یوروپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس کے سربراہ محمود رفعت نے دعوی کیا ہے کہ ابو ظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ سے متعلق ایک تجویز پیش کی ہے ، رپورٹ کے مطابق محمد بن زائد نے، آج اسرائیل کے لئے نیتن یاہو کو کرائے کے فوجی بھیجنے کی پیش کش کی ہے جس طرح جو دہشتگرد یمن میں لڑ رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے ذریعہ انھیں مالی اعانت فراہم کی جار ہی ہے ۔
فلسطین الان کے مطابق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب اے ایف پی سمیت کچھ اخباری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زمینی کاروائی کا آغاز کیا ہے، اس رپورٹ کے شائع ہونے کے چند لمحوں بعد صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں زمینی کاروائیوں کے آغاز سے متعلق ذرائع کی اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے صرف غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی اور فضائی بمباری کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وساطت سے 15 ستمبر 2020 کو تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جس کے بعد یہ عرب ریاست صیہونیوں کی تفریح گاہ بن گئی ہے اور وہ ایسے کام جو اسرائیل میں نہیں کر سکتے ہیں یہاں آکر کھلے عام انجام دیتے ہیں جن میں منشیات کا استعمال اور متحدہ عرب کے قوانین کو پیروں تلے روندھنا بھی شامل ہے اس کے لیے حال ہی میں سیاحوں کے لباس میں متعدد صیہونیوں جاسوس بھی اس ملک سے پکڑے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی
اکتوبر
روس اور قطر کے وزرائے خارجہ کی آبنائے ہرمز پر گفتگو
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری کردہ ایک
مئی
ہیریس اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات پر بین گوئیر اور سموٹریچ کا ردعمل ؛ وجہ؟
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ امیدوار کملا ہیرس،
جولائی
صیہونی ریاست سے فرار کا بڑھتا ہوا رجحان؛ تل ابیب بحران کا شکار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا اور سماجی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے
مارچ
کورونا پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بنا ہے: حماد اظہر
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری
اکتوبر
ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج؛ راشا ٹوڈے کی رپورٹ
?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل، ہائپرسونک
مارچ
آئزن کوٹ: ٹرمپ کی گولانی سے ملاقات اسرائیل کے لیے بری علامت ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
مئی
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا
جون