🗓️
سچ خبریں:بغداد اور واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نےدونوں فریقوں کےدرمیان ہونے والے اسٹریٹجک مذاکرات کے تیسرے دور میں عین الاسد ایئر بیس اور اربیل میں امریکی جنگی فوجیوں کو رواں ماہ کے آخر تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
عراقی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور عراق کی مشترکہ فوجی کمیٹی کا جمعرات کو بغداد میں اجلاس ہوا جس میں عراقی سرزمین سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس اجلاس کی صدارت عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کےڈپٹی کمانڈر عبدالامیر الشمری اور ان کے امریکی ہم منصب جان برینن نے کی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے عین الاسد اور اربیل فوجی اڈوں پر امریکی جنگی یونٹوں کی تعداد اور صلاحیتوں کو ستمبر کے آخر تک کم کرنے پر اتفاق کیا،مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی کولیشن کمانڈ لیول کو ہیڈ کوارٹر سے کم کر کے ایک جنرل کے فوجی رینک کے افسر کی کمانڈ کر دیا گیا ہے جس کا مقصد میجر جنرل کے عہدے کے ساتھ کمانڈ کرنا ہے جس کا کام معاونت ، سازوسامان ، معلومات کا تبادلہ اور مشورہ دینا ہوگا، بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی اور بین الاقوامی اتحادی افواج کی موجودگی عراق کی درخواست پر ہے نیز بین الاقوامی قانون اور پروٹوکول کے مطابق عراقی حکومت کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ عراقی خودمختاری کے احترام پر توجہ مرکوز ہے۔
دونوں فریقوں نے عراقی سرزمین پر غیر ملکی افواج کے کردار کو تبدیل کرنے کے لیے بقیہ اقدامات پر مکمل غور کرنے کے لیے کئی باقاعدہ ملاقاتیں کرنے پر بھی اتفاق کیا،یادرہے کہ بغداد اور واشنگٹن نے تیسرے دور کے اسٹریٹجک مذاکرات میں 31 دسمبر 2021 تک عراق سے امریکی جنگی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو
جون
لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے
🗓️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر
نومبر
ترک فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: گزشتہ شب اتوارکو ترک فوج بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور
اگست
سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین
جنوری
حکومت کو معاشی بحران تسلیم کرنا چاہیے:پاکستان بزنس کونسل
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان چیمبر آف کامرس نے حکومت سے اقتصادی بحران کے واضح
جنوری
مثبت سوچ نے کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد کی،اداکارہ فرح نادر
🗓️ 1 فروری 2025 کراچی(سچ خبریں) 90 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے
فروری
ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل
🗓️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی
اکتوبر
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا
🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
مئی