?️
سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ کے شہر اولڈہم میں اسرائیلی کمپنی ’ ایلبٹ سسٹمز‘ کی شاخ کو بند کر دیا گیا۔
برطانیہ میں ہونے والےکئی مہینوں کے احتجاج کے بعد صہیونی کمپنی ایلبٹ سسٹمز اس ملک کے شہر اولڈہم میں مکمل طور پر بند ہو گئی ہے ،یادرہے کہ اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری کی بندش سے کمپنی کو مجبوراً اپنا برانڈ تقریباً 10 ملین ڈالر میں فروخت کرنا پڑا،واضح رہےکہ اولڈہم اور دیگر برطانوی شہروں میں فلسطینی حقوق کے کارکن گزشتہ 29 ہفتوں سے ہتھیاروں کی اس فیکٹری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین کے مطابق اس سال تقریباً 100 احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں جن سے صہیونی کمپنی کو تقریباً 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، انہوں نے پلانٹ کے سامان اور خدمات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی۔ ان دباؤ نے کمپنی کے لیے اس شہر میں کام جاری رکھنا مشکل بنا دیاجبکہ یہ کمپنی صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کی سب سے بڑی کمپنی ہے، 2021 کے آخر تک اس صیہونی کمپنی کی برطانیہ بھر میں 10 شاخیں اور 4 ذیلی کمپنیاں تھیں۔
واضح رہے کہ ایلبٹ سسٹمز ایک اسرائیلی ایرو اسپیس، جنگی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو وسیع پیمانے پر جنگی آلات تیار کرتی ہےجن میں ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم، ڈرون، ریڈار، بحری آلات، ریموٹ کنٹرول ہتھیار اور الیکٹرانک وارفیئر شامل ہیں۔
اس کمپنی کی بنیاد ایلرون الیکٹرانک انڈسٹریز نے 1967 میں رکھی تھی اور یہ اٹلی، فرانس، رومانیہ، برطانیہ، ویلز، کولمبیا، برازیل اور امریکہ میں کام کرتی ہے، ایلبٹ سسٹمز کا صدر دفتر حیفا میں ہے اور اس کے حصص کی تجارت نیس ڈیک اسٹاک ایکسچینج اور تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھیجے گئے ہتھیاروں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب اسرائیل جھوٹے اور بے بنیاد
دسمبر
آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے، موڈیز کی تنبیہ
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی
مئی
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی
امریکی افواج شام سے عراق کی سرحد کی جانب پیش قدمی
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:پینٹاگون نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شام میں امریکی
اپریل
ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا بابل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران کے خلاف 12
جولائی
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
اسپین میں شدید گرمی نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: اسپین کے وزیراعظم نے بدھ کی سہ پہر تہران
جولائی