سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے موقع پر دسیوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس کے مطابق اس ملک کی ملکہ کی آخری رسومات کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کے دوران سڑسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،برطانوی پولیس کے مطابق ان افراد کو ویسٹ منسٹر ہال اور محل کے قریب حراست میں لیا گیا ہے، تاہم پولیس نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند دن کے دوران برطانیہ کے سماجی اداروں کے ارکان اور سلطنت کے مخالف کارکنوں کو محض اس لئے گرفتار کیا گیا کہ یہ لوگ سفید کاغذ یا خالی پلے کارڈ ہاتھ میں لے کر ملکہ کی موت پر ہونے والے اجتماعات میں شریک ہوئے تھے۔ ان افراد کو خبردار کیا گیا تھا کہ پلے کارڈ پر سلطنت کے خلاف کچھ بھی لکھنے سے گریز کریں۔
برطانیہ کی پولیس کے مطابق، ملکہ کی آخری رسومات کے پروگراموں کی حفاظت، پولیس کے سات ہزار کارکن اور فوج کے تین ہزار کارکنوں کے ذمے کی گئی تھی، یاد رہے کہ ملکہ الیزابتھ دوم کی موت آٹھ ستمبر کو ہوئی تھی اور ان کی آخری رسومات دس دن تک جاری رہیں جس کے بعد انہیں شاہی قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں ان کے والد، ماں اور بہن کی قبریں واقع ہیں۔
تہتّر سالہ چارلز نے اب ان کی جگہ برطانیہ کی سلطنت سنبھال لی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں بادشاہ کے تعین میں کسی بھی کمیٹی یا عوامی انتخابی ادارے کا عمل دخل نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں: فیصل سلطان
مارچ
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
مئی
بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد
اگست
عمران خان دور روزہ دورے پر پہلی مرتبہ سری لنکا پہنچے ہیں
فروری
لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی
جنوری
بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت، حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کردیا
جولائی
امریکہ عراق میں فوجی موجودگی کو تسلیم کرنے کے کوشاں
فروری
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
مئی