🗓️
سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ملک کی حکومت نے ایکشن نہ لیا تو لوگ اس سال سردی اور بھوک سے نبرد آزما ہوں گے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے پیر کے روز یوکرین جنگ کے نتائج کے بارے میں اپنے ملک کے لوگوں کو خبردار کیا، چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے براؤن نے خبردار کیا کہ انگلینڈ میں غربت تاریخی سطح پر پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم نے ابھی قدم نہیں اٹھایا تو اکتوبر میں لوگ بھوکے اور سردی سے بے حال ہو جائیں گے۔
لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خیراتی ادارے اور تنظیمیں فوری کارروائی کریں،تاہم یہ وقت ہے کہ حکومت کچھ کرے، ہمارے ملک کے مرکز میں موجود خلا کو واقعی ختم ہونے کی ضرورت ہے، سابق برطانوی سیاستدان نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی شہر میں غربت کی اس سطح کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی ممالک نے روس کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ ماسکو نے ان ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان پابندیوں کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
یمنی بحریہ کیسی ہے؟
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: گزشتہ دہائی کے دوران جنگ اور پابندیوں کے باوجود یمنی
جنوری
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
حیران کن ابتدائی نتائج، نواز شریف’وکٹری اسپیچ’ کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا روانہ
🗓️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)انتخابی نتائج سامنے آنے کا شروع ہوتے ہی مسلم
فروری
دشمن مغربی کنارے کی مستقل علیحدگی اور مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خواہاں
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے یمن کی
فروری
بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف
🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد
مارچ
اسرائیل سے لڑنے کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی تیار ہونا چاہیے: فلسطینی استقامتی تحریک
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس
فروری
بھارت نے افغاستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے
🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا
ستمبر
استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بہانے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ایک افسانہ ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے ابراہیم معاہدے میں
فروری