سچ خبریں:برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیں۔
برطانوی سینٹرل پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس ملک کی پارلیمنٹ کے ایک رکن ڈیوڈ ایمز کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کل شروع ہوئی جن کا مقصد قتل کے محرکات اور دہشت گردانہ کاروائیوں سے اس کے تعلق کی تحقیقات کرنا تھا۔
برطانوی پولیس حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ قتل کے ملزم نے اکیلے یہ کام کیا ہے اور ہم فی الحال اس واقعے میں کسی دوسرے شخص کی تلاش نہیں کر رہے ہیں،برطانوی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رکن اور بورس جانسن کے حامی ایمز جمعہ کے روز مشرقی لندن کے ایک چرچ میں متعدد حملہ آوروں کے ہاتھوں مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چند گھنٹوں بعد گرفتار ہونے والا 25 سالہ شخص صومالیہ کا رہنے والا برطانوی شہری ہے،واضح رہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں برطانوی عہدہ دار کایہ دوسرا قتل ہے، 2016 میں اپنے حلقے میں لیبر رکن پارلیمنٹ جو کاکس کے قتل کے بعد اور اب برطانوی پارلیمنٹ کے اس رکن کے قتل کے بعد ، اس ملک کے عہدیداروں کی حفاظت کے بارے میں بحثیں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور حکمراں رہنماؤں نے اس قتل کی مذمت کی ہے اور برطانوی رکن پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
British anti-terrorism police say British MP David Ames has been killed in a terrorist attack.
مشہور خبریں۔
ایران نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے سے تعلق کی تردید کی
اکتوبر
امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک
فروری
ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: وزیراعظم
نومبر
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
اگست
مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے بیانیے کی تلاش
جنوری
مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان
جون
اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی
مارچ
پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل بیس بھیجنے کا فیصلہ
جون