سچ خبریں:انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں عرب ممالک میں سیاسی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملک حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ سیاسی قیدیوں والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے جہاں آل خلیفہ کی جیلوں میں 4500 کے قریب قیدی انتہائی نامساعد حالات میں ہیں۔
بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران آل خلیفہ کی جیلوں کی خوفناک حالت کے بارے میں بہت سی رپورٹیں شائع ہوئیں جس کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے جیلوں کے حالات بہتر کرنے نیز سیاسی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک بند کرنے کی درخواست کی گئی۔
قابل غور ہے کہ بحرین نے گزشتہ دہائی میں تقریباً 15000 افراد کو اپنے سیاسی نظریات کی بنا پر گرفتار کیا ہے، اس طرح حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ قیدیوں کے ساتھ بحرین پہلا عرب ملک بن گیا ہے جہاں تقریباً 4500 سیاسی قیدی انتہائی سنگین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کو تشدد اور ایذا رسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، آل خلیفہ حکومت کسی بھی اختلافی آواز کو حراست، تشدد اور پھانسی کے ذریعے خاموش کر دیتی ہے۔