سچ خبریں:صیہونی صنعتی سنڈیکیٹ کے سربراہ نے اس ریاست میں بار بار ہونے والے انتخابات کی وجہ سے براہ راست نقصانات کا اعلان کیا۔
عبرانی زبان کی ویب سائٹ روٹر نیٹ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی صنعتی سنڈیکیٹ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک دن سرکاری چھٹی کا اعلان کرنے کی لاگت نصف بلین شیکل ہے، جسے صرف انتخابات کے انعقاد کا براہ راست نقصان سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک لیے گئے جائزوں کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر چھٹی پر ڈھائی ارب شیکل کا نقصان ہوتا ہے جس میں ایک دن کی چھٹی اور اس سے ہونے والے معاشی نقصانات شامل ہیں نیز چھٹی والے دن کام کرنے والوں کی دوگنی تنخواہ کو بھی اس شامل کیا جائے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل میں انتخابات کے انعقاد کے 5 دوروں میں اس ریاست کے 15 ارب شیکل خرچ ہوئے، اب سوچیں اس رقم سے کیا نہیں کیا جاسکتا تھا، صیہونی حکومت کے اس عہدہ دار کے مطابق اس رقم سے اسرائیل پنشنرز میں بہتری اور بہت سے دوسرے کام کر سکتا تھا لیکن اس نے اسے انتہائی تکلیف دہ طریقے سے خرچ کیا ہے، یاد رہے کہ ہر ڈالر 3.52 شیکل ہے جبکہ 15 بلین شیکلز چار ارب 260 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے: صدر مملکت
جون
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
مئی
پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور
مئی
افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ
اپریل
آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل
مئی
شام میں علویوں کا قتل عام روانڈا نسل کشی کے مترادف ہے:روس
مارچ
ٹرمپ کے ساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیلینسکی کی شرط
مارچ
کیا غزہ میں صیہونی سیاسی لیڈروں کے طے کردہ اہداف پر عمل ہو سکتا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کی زبانی
دسمبر