?️
سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے باب المندب میں صہیونی جہاز پر حملے کی اطلاع دی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میری ٹائم سکیورٹی آرگنائزیشن نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اسے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب کے قریب صہیونی جہاز پر حملے کے ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں یمنیوں کا پلڑا بھاری
دوسری جانب بعض خبری ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس خبر میں یمن کے ساحل کے قریب آبنائے باب المندب میں صہیونی جہاز پر بحری میزائل سے حملے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کو موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تفصیلات کے بارے میں آنے والے گھنٹوں میں ایک اہم بیان جاری کریں گے۔
اس سے قبل یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اگر خوراک اور ادویات کی امداد غزہ تک نہیں پہنچتی ہے تو وہ صہیونی بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روک دے گی۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے گلے پر انصار اللہ کی چھری
یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ بیان کی اشاعت کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کے آبنائے باب المندب گزرنے سے روکنے کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں داعش
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت
?️ 28 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
فلسطینیوں کی سرزمین صہیونی دشمن کی کوئی جگہ نہیں:حماس
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جنوری
وائٹ ہاؤس کی ایران کو دھمکی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران
جون
ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے
?️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن
نومبر
بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کو میثاقِ جمہوریت کا حصہ بننے کی دعوت
?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمت آمیز لہجہ
نومبر