🗓️
سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نےحسین ایبش کے لکھے گئے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب کے امریکہ پر عدم اعتماد میں اضافے کی وجہ سے وہ ایران کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن واشنگٹن کو اب بھی اس صورت حال کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
اس نوٹ کے مطابق، بائیڈن کے مغربی ایشیا کے علاقائی دورے کے خاتمے کے بعد، خطے کے دو اہم حریف اب بھی مفاہمت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب ایک سال کے اندر عراق میں مذاکرات کے پانچ دور کر چکے ہیں اور دونوں نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ مصالحتی مذاکرات کی اعلیٰ سطح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ کے دشمن اور دوست کا میل جول واشنگٹن کے لیے اہم مواقع فراہم کر سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا کہ ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات 2016 میں خراب ہونے کے بعد سعودی حکام کو امید تھی کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں سے ایران کے رویے میں تبدیلی آئے گی۔ اس کے بجائے ایران نے پہلے سے زیادہ پرتشدد رویہ دکھایا اور 2019 میں اس نے سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر تباہ کن میزائل حملے کیے تھے۔
ایبش اپنے نوٹ میں لکھتے ہیں کہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ اکثر ایران کے خلاف مخالفانہ موقف رکھتی تھی لیکن اس نے اس میزائل حملے پر آنکھیں بند کر لیں اور اعلان کیا کہ اس واقعے میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔ یہ تبصرہ سعودیوں کے لیے آخری دھچکا تھا۔ انہیں یہ جھنجھلاہٹ اس سے پہلے بھی تھی کہ باراک اوباما نے 2015 کے معاہدے میں ایرانی ڈرونز اور میزائلوں اور خطے میں اس ملک کے مسلح گروپوں کے نیٹ ورک بشمول عراق، لبنان، شام اور یمن کے معاملے کو نظر انداز کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکا میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں، تازہ ترین رپورٹ نے امریکا کو بے نقاب کردیا
🗓️ 25 مارچ 2021بیجنگ (سچ خبریں) اگرچہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں انسانی
مارچ
پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو
🗓️ 14 مئی 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
مئی
آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان
اکتوبر
اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
🗓️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر اسلامک ممالک کا پاکستان کے
دسمبر
صیہونی تجزیہ کار کی نسل پرستانہ درخواست
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا
دسمبر
برطانیہ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق برطانوی سفارت کار نے کہا کہ اس ملک کو
ستمبر
آتشزدگی کے نقصانات زیادہ ہیں یا لبنان کے ساتھ جنگ کے؟:صہیونی عہدیدار
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: ایک صہیونی عہدیدار نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں آتشزدگی
جون
صیہونی کابینہ تباہی سے ایک قدم کے فاصلہ پر
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ
جون