?️
سچ خبریں:امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بلخ پر طالبان کا ممکنہ قبضہ کابل میں تیزی سے افغان حکومت کے زوال کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے کابل میں افغان حکومت کے زوال کے وقت کے بارے میں ایک قیاس آرائی شائع کی جس میں اس ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے افغان فوج کے خلاف مختلف محاذوں کو فتح کرنے میں طالبان کی حیران کن پیش رفت کا حوالہ دیا گیا، ان حکام کے مطابق صوبہ بلخ پر طالبان کا ممکنہ کنٹرول کابل میں افغان حکومت کے زوال کی راہ ہموار کرے گا،ان کا کہنا ہے کہ صرف 30 دن کے اندر ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ چند گھنٹے قبل صوبہ ہرات طالبان کے قبضے میں آگیا جہاں عینی شاہدین کے ساتھ ساتھ افغان سکیورٹی حکام نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام اطلاع دی کہ ہرات پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جب کہ حکومتی دستےاس صوبےست واپس چلے گئے، افغان حکومت کے ایک سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے بھی اے ایف پی کی تصدیق کی ہے کہ سرکاری عہدہ دار اور فورسز ہرات سے باہر ایک فوجی اڈے کی طرف پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کی شام ٹویٹ کیا تھا کہ طالبان فورسز نے ہرات پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر آفس کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور یہ کہ کئی سرکاری فورسز نے اس گروپ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں،تاہم ہرات کے حکام نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دریں اثنا ہرات میں کچھ رپورٹرز نے جمعرات کی شام اطلاع دی کہ ہرات سینٹرل جیل حکومتی فورسز کے کنٹرول سے باہر ہے اور اسے طالبان فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہےجبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ طالبان نے ہرات کے اختر الدین قلعے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں تزویراتی غلطی کی ہے: امریکہ
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:ایک امریکی دستاویز نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور اس کے
مارچ
مسلیم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل 2
مارچ
سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی۔ مریم نواز
?️ 19 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک
ستمبر
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج
مارچ
بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51
مارچ
محنت اور سختیاں جھیلے بغیر کسی قوم کو کچھ نہیں ملتا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
دسمبر
ہم ایسا کام کریں گے کہ فلسطین آنے پرپچھتاؤ گے: یمن
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی
جنوری
یمنیوں نے ایک سال سے کیسے صیہونیوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صیہونی فوجی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی
دسمبر