ایپل کا اسپائی ویئر بنانے والی صہیونی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر

ایپل

?️

سچ خبریں:ایپل کور نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہےجسے بائیڈن حکومت نے اس ماہ کے شروع میں بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔
ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اسرائیلی کمپنی پر جو پیگاسس مالویئر بھی بناتی ہے، پر ایپل کے صارفین کو نشانہ بنانے اور ان کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ منگل کے روز کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر ایپل کور کے مقدمے میں اسرائیلی کمپنی کو سلیکون سافٹ ویئر، خدمات یا آلات کے استعمال تک مستقل رسائی سے نہ دینےکی کوشش کی گئی۔

ہل کے مطابق یہ مقدمہ اسرائیلی کمپنی کی مالویئر جاسوسی پروڈکٹ پیگاسس کی تاثیر کو سنجیدگی سے کمزور کر سکتا ہے،یادرہے کہ اسرائیل کا جاسوسی پروگرام "پیگاسس” پہلی بار 2016 میں سامنے آیا تھا جس کے ذریعہ امارتی کارکن احمد منصور کا سیل فون انتہائی جدید اسپائی ویئر پروگراموں کے ذریعے ہیک کر لیا گیا، جس کے بعد منصور کو گرفتار کر لیا گیا اور وہ ابھی تک قید میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کی سب سے نمایاں خصوصیت "زیرو کلک” ٹیکنالوجی ہے یا صارف کا مشکوک لنک پر رابطہ کیے بغیر فون کو ہیک کرنااور یہ فون کو ہیک کرنے اور صارفین کے علم میں لائے بغیر جاسوسی کرنے کی جدید ترین تکنیک ہے، کیونکہ یہ بہت زیادہ مہنگا ہے اور اس پر تین ملین ڈالر سے زیادہ کی لاگت آتی ہے۔

درایں اثنا صیہونی این ایس او نے دعویٰ کیا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے ،تاہم برطانوی سکیورٹی ماہر جیک مور کے مطابق جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ انسانی حقوق کے کارکن، صحافی، سیاست دان اور کچھ امیر لوگ ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے جو لوگ ہیں ان کا مقصد مخصوص پروگرام اورمخصوص لوگوں کو نشانہ بناتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے

سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرین کیلئے سوا کروڑ روپے جمع کرنے والی انفلوئنسر

?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جہاں

غزہ جنگ کی کمان کس کے ہاتھ میں ہے؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے اس بات پر

مقبوضہ افراد کی مسجد اقصیٰ کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات کا سلسلہ جاری

?️ 31 مارچ 2026 سچ خبریں: مقبوضہ افراد کی مسجد اقصیٰ کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات

بابائے قوم قائد اعظم کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147

ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں سے حاصل

احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے

سایہ دار معاہدہ؛ صلح کی طرف قدم یا وقتی وقفہ؟

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان 60

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے