سچ خبریں:پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور میزائل صنعت کی تازہ ترین کامیابیوں کی وسیع عکاسی پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فتاح ہائپرسونک میزائل کی رونمائی اور ایران کی دفاعی طاقت کے مظاہرے نے مغرب والوں خاص طور پر اسرائیلیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
جیو نیوز: پاکستان کے جیو نیوز چینل کی ویب سائٹ نے لکھا کہ ایران نے اپنے نئے میزائل کی نقاب کشائی کی ہے جو آواز کی رفتار سے 15 گنا تیز سفر کرتا ہے جس پر تل ابیب اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی تازہ ترین کامیابی ہائپرسونک فتاح میزائل کی رونمائی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کی موجودگی میں کی گئی جب کہ مغربی ممالک اور ان کے اتحادیوں نے خطے میں اسرائیل ایران کی ڈیٹرنس پاور سے اپنی تشویش کا اظہار کیا
ایکسپریس ٹریبیون: اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران نے اپنے پہلے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی اوراس ملک کے میڈیا نے اس سلسلہ میں ایک تقریب میں تصاویر شائع کیں جس میں ایرانی صدر رئیسی اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں نے شرکت کی۔
دنیا: نیوز چینل نے ایران کے اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام کی موجودگی میں فتاح ہائپرسونک میزائل کی رونمائی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مضبوط دفاعی نظام اسلامی جمہوریہ کے جدید ترین ہائپرسونک میزائل کا مقابہ کرنے کے قابل نہیں۔
ڈان: انگریزی زبان کے اخبار ڈان کی نیوز ویب سائٹ نے ایرانی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (IRNA) کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایران نے اپنے پہلے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی ہے جہاں ایران کے سرکاری میڈیا نے فتاح میزائل کی تصاویر ایک تقریب میں شائع کیں جس میں اس ملک کے صدر ابراہیم رئیسی اور آئی آر جی سی کے اعلیٰ کمانڈروں نے شرکت کی۔
سما ٹی وی:سما ٹی وینیوز چینل کی ویب سائٹ نے لکھا کہ کل ایران نے 1400 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتاح نامی ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جنگ:راولپنڈی سے شائع ہونے والے اردو زبان کے اخبار جنگ نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فتاح نامی اپنے پہلے قومی ہائپرسونک میزائل کی رونمائی کی۔