سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں تاکید کی کہ ترکی اس مشکل اور افسوسناک صورتحال میں اپنے پڑوسی ملگ کے ساتھ کھڑا ہے۔
اردغان نے مزید کہا کہ میں اپنے بھائی ابراہیم رئیسی کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں اور میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہم اپنے دوست اور پڑوسی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اب تک خطے اور دنیا کے کئی ممالک نے طیارہ حادثے میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھ موجود عہدیداروں کے انتقال پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران کے عوام کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہندوستان ایران کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی المناک موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہندوستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے بارے میں قیاس آرائیاں
فروری
ہر صیہونی قیدی کی رہائی پر 5 ملین ڈالر انعام؛نتین یاہو کی پیشکش
نومبر
مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے، نوال سعید
فروری
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
نومبر
عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی حامی بھرلی ہے ، صاحبزادہ حامد رضا
دسمبر
ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں
دسمبر
دشمن سجمھوتے کے پیچھے رہے اور ہم نے کیا کیا؛فلسطینی کمانڈر کا انکشاف
اکتوبر
کیا حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ میں ایران شامل ہے ؟
اکتوبر