سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی کا راز ہمارے پیشرفتہ اور جدید ہتھیار نہیں بلکہ اللہ پربھروسہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران آئی آر جی سی کے کمانڈر حسین سلامی نے مالک اشتر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں ہتھیاروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے اس لئے جدید ترین ہتھیار بنانے اور رکھنے کی کوشش ضرور کر رہے ہیں، تاہم ہم ہتھیاروں سے معجزہ دکھانے کی توقع نہیں رکھتے بلکہ ہم صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔
آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے لئے اس سے بڑی سعادت اور کیا ہو سکتی ہے کہ جب امریکہ یا اس کے سہولت کاوں کے ہاتھوں سپاہ کے جوان نشانہ بنتے ہیں اور وہ شہید ہو جاتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ شہادت کے ذریعہ انہوں نے گویا دنیا کو فتح کرلیا اور یہ دشمن کی نہیں بلکہ سپاہ کے جوانوں کی عظمت کی نشانی ہے نیز یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلامی جمہوریہ کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور اسے اپنے لیے فخر کا باعث سمجھتے ہین جو چیز ہماری دشمنوں کو کھٹکتی ہے جس کی وجہ سے وہ بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
مشہور خبریں۔
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار
جنوری
5 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کے اخراجات انتہائی نچلی سطح پر رہنے کا انکشاف
دسمبر
بلنکن جھوٹ بول رہا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی قبول نہیں کی: حماس
جون
الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات
نومبر
عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں: خطے میں ایران کی طاقت کے نئے مرحلے کا آغاز
نومبر
لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی ٹینکوں کا حشر
جنوری
برطانوی پولیس افسر کے جنسی اور اخلاقی اسکینڈل کی خوفناک تفصیلات
جنوری