سچ خبریں:ایک برطانوی ہفتہ وارجریدے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں خفیہ انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے ، ایرانی دفاعی جوہری سائنس دان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کےبارے میں ایک نیا انکشاف کیا ہے۔
برطانوی ہفتہ وار جریدےجویش کرانکل نےاپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ایرانی دفاع اور جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل سے متعلق خفیہ خفیہ ذرائع کے حوالے سے نئے دعوے کیے ہیں،اپنے خبررساں ذرائع کی شناخت کیے بغیر برطانوی ہفتہ وار جریدےنے دعوی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادے کو کم سے کم ایک ٹن وزنی ریموٹ کنٹرول بندوق کے ذریعہ قتل کیا گیا، اس ہفتہ کی ہفتہ وارجریدے رپورٹ میں اس سلسلے میں لکھا گیا ہےکہ اس بندوق کے کچھ حصوں کو 8 مہینے میں موساد نے ایران اسمگل کیا اور پھر اس کو بنایا! قاتلانہ ٹیم کم از کم 20 ایرانیوں اور اسرائیلیوں پر مشتمل تھی جنہوں نے 8 ماہ تک اس سینئر ایرانی اہلکار کی نگرانی کی!
مذکورہ رپورٹ کے مطابق شہید فخری زادے کے قتل کی تیاری مارچ 2020 میں شروع ہوئی تھی،یادرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی وزارت دفاع اور معاونت کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ "محسن فخریزادہ” کی کار پر دہشت گرد عناصر نے گھات لگا کر ایک خودکش اور مسلح حملہ کیا ، قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کے بعد ، امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز” نے 3 انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے خبر دی کہ اس ایرانی اور ایٹمی سائنسدان کے قتل کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ تھا۔
ایرانی دفاعی اور سکیورٹی حکام نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ اس شہید کے قتل کے "مجرموں کی سزا” یقینی ہے اور ان کے قاتل بچ نہیں سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا
مارچ
آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
دسمبر
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
جولائی
لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے
فروری
یوکرائنی فوج میں عجیب و غریب انفیکشن کا پھیلاؤ
اکتوبر
BLACKPINK’s Jennie announces release date of solo debut
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
جون
یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا
مارچ