?️
سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں نازنین زاغری سمیت برطانوی قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
برطانوی اخباردی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نئی خارجہ لیز ٹیرس ، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک جا رہی ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گی تاکہ نازنین زاغری سمیت ایران میں زیر حراست برطانوی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا سکے۔
دی گارڈین نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ ٹیرس نے 2018 کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والی پہلی ملاقات سے پہلے کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب سے ایران کے قید تمام برطانوی شہریوں کی فوری اور مستقل رہائی کے بارے میں بات کریں گی جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایران میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہیں برطانوی شہریوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی جانی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان خراب ہوئے تعلقات کو ٹھیک کرتے ہوئے ایک ساتھ کام کرنا شروع کیا جاسکے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ کچھ باخبر ذرائع نے اتوار کو گارڈین کو بتایا کہ کم از کم تین برطانوی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک پیچیدہ اور کثیر القومی معاہدہ حال ہی میں کچھ امریکی قیدیوں کی رہائی کی وجہ سے تحلیل ہو گیا ، اس معاہدے میں بظاہر اسلامی انقلاب سے قبل کے سالوں میں ایران کے برطانیہ کے بقایا سے متعلق سوئس بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ایران کو 400 ملین یورو کی منتقلی شامل تھی۔
گارڈین کے مطابق ٹیرس نے خبردار کیا کہ نئی ایرانی حکومت کی ویانا میں جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات میں مسلسل تاخیر کا مطلب سفارتکاری کی گنجائش کا کم ہوناہوسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے لگے، اسموگ میں معمولی کمی
?️ 17 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے
نومبر
علی امین گنڈاپور کا صدر زرداری کو خط، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے کا معاملہ اٹھا دیا
?️ 29 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت
مارچ
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا: اردوغان
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں
فروری
ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ
نومبر
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
مسئلہ فلسطین اور عرب حکمرانوں کی خیانت
?️ 24 مارچ 2021(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب
مارچ
یکطرفہ جنگ بندی قابل قبول نہیں: لبنانی وزیر
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی
نومبر
بائیڈن نے اسرائیلی قیدیوں سے کیا وعدہ کیا؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور
جنوری